پاکستان میں فیس بک منیٹائزیشن آن کرنے کے حوالے سے
خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور
پشاور :پاکستان میں فیس بک کے 5 کروڑ صارفین ہیں، دیگر ممالک میں فیس بک منیٹائزیشن آن ہے جہاں کے صارفین فیس بک کے استعمال سے پیسے کما رہے ہیں اور مستفید ہو رہے ہیں، قرارداد کا متن
کچھ روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ضیاء اللہ بنگش نے فیس بک حکام سے پاکستان میں منیٹائزیشن آن کرنے کے لیے میٹنگ کی جس میں ضروری قانون سازی سے متعلق مشاورت کی گئی۔
قرارداد میں وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کی گئی پاکستان میں فیس بک منیٹائزیشن آن کرنے کے لیے وفاقی حکومت اقدامات اٹھائے تا کہ پاکستان میں صارفین بالخصوص نوجوان فیس بک کے مثبت استعمال سے مستفید ہوں اور پیسے کما سکیں۔یاد رہے کہ یہ قرارداد ممبر صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ بنگش نے پیش کی تھی