167

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے دوبارہ چارج سنبھالنے کے بعد اہم عہدوں پر تعینات افسران کو عہدوں سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ پول بھیج دیا

ڈیرہ اسماعیل خان: وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے بطور وائس چانسلر چارج سنبھالنے کے بعد اہم عہدوں پر تعینات افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا۔ رجسٹرار آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن دلنواز خان کو ان کے عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ پول بھیج دیا گیا جبکہ محمد عمران آفس اسسٹنٹ اور اسسٹنٹ کنٹرولر ایگزام، ریاض احمد ڈپٹی ڈائریکٹر IT, آصف نواز ڈپٹی ڈائریکٹر IT ایگزام، ظاہر شاہ اسسٹنٹ رجسٹرار کو بھی ان کے عہدوں سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ پول بھیج دیا گیا ہے۔ واضح رہے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی سرپرستی میں چند افراد نے وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد کی یونیورسٹی اصلاحات کے ایجنڈے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے تھے جس پر پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق قائم مقام گورنر مشتاق غنی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کو جبری رخصت پر بھیج دیا تھا اب گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کی جانب سے دوبارہ بحالی کے بعد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد ایک بار پھر گومل یونیورسٹی کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے سرگرم ہیں اور چارج سنبھالنے کے فوری بعد انہوں نے یونیورسٹی میں اہم عہدوں پر اکھاڑ پچھاڑ شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

56 تبصرے “وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے دوبارہ چارج سنبھالنے کے بعد اہم عہدوں پر تعینات افسران کو عہدوں سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ پول بھیج دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں