151

کوہاٹ ٹنل کے قریب ٹریفک حادثہ

کوہاٹ ٹنل کے قریب ٹریفک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق 1 زخمی
ٹریفک حادثہ ٹرالر اور مسافر فلائنگ کوچ کے مابین پیش آیا
حادثے میں دونوں گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں
جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس فوری طور پر جائے جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے
ٹریفک کا خوفناک حادثہ ٹرالر گاڑی کا بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا
مسافر فلائنگ کوچ لکی مروت سے پشاور جارہی تھی
مخالف سمت سے آنے والی ٹرالر گاڑی سواریوں سے بھری فلائنگ کوچ پر چڑھ دوڑی
حادثہ اتنا شدید تھا کہ انسانی لاشیں ٹکڑوں میں تبدیل ہوئی
پولیس کی امدادی ٹیموں نے لاشوں کو ہسپتال پہنچایا اور گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں