ڈیرہ اسماعیل خان : نامعلوم مسلح افراد کی کسٹمز اہلکاروں پر فائرنگ، شہید ہونے والے اہلکاروں کی تعداد تین ہوگئی، شہداء میں فاروق جان ولد سخی جان سکنہ پشاور، فہد بشیر ولد بصیرالدین سکنہ کرک ، کلاچی موڑ درابن کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ میں زخمی ہونے والا تیسرا اہلکار ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ پہنچنے سے پہلے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،تیسرے شہید کا نام فاروق خان ولد محراب خان ہے جن کا تعلق گنڈی چوک بنوں سے بتایا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔