چراغ تلے اندھیرا
آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان کے تحریری حکم پر DPO ٹانک اور DPO سائوتھ وزیرستان کا عمل جبکہ DPO ڈیرہ نے ہری جھنڈی دکھا دی۔
واضح رہے 6 جنوری کو RPO ڈیرہ اسماعیل خان نے ڈی پی او دفتر سمیت مختلف تھانوں اور ڈی ایس پیز دفاتر میں سالہاسال سے کرسیوں سے چمٹے اہلکاروں کو تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں جس پر ڈی پی او ٹانک اور ڈی پی او سائوتھ وزیرستان نے عمل کرتے ہوئے تھانوں اور ڈی پی او سمیت تمام دفاتر میں عرصہ دراز سے ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کو ٹرانسفر کر دیا تھا تاہم ڈی پی او ڈیرہ نے چراغ تلے اندھیرا کے مصداق اس حکمنامہ کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا۔ آر پی او لیٹر کے مطابق ڈی پی اوز دفاتر سمیت مختلف دفاتر اور چیک پوسٹوں پر کرپٹ اہلکار تعینات ہیں جن کو ان عہدوں سے ہٹایا جانا ضروری قرار دیا گیا تھا جس پر صرف ڈی پی او ٹانک اور ڈی پی او سائوتھ وزیرستان نے عمل کیا اور سجاد احمد صاحبزادہ نے اس حکمنامہ کو ردی کی نذر کر دیا۔سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک ڈسپلن ادارے میں اس طرح قانون کے خلاف اقدامات نہ صرف پولیس کے وقار کے منافی اور مورال میں کمی کا باعث بنتے ہیں بلکہ عوام کے پولیس پر اعتماد اور قانون کی حکمرانی پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔