آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا) کے الیکشن2021-24 کیلئے اتحاد گروپ کے نامزد امیدوار طارق بیٹنی کو کلرک برادری کی حمایت حاصل

ڈیرہ اسماعیل خان :آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا) کے الیکشن2021-24 کیلئے اتحاد گروپ کے صدارت کے نامزد امیدوار طارق بیٹنی اور ان کے گروپ کو عدلیہ اور پولی ٹیکینک کالجز کے متعلقہ سٹاف کی حمایت حاصل ہوگئی، عدالتی کلرکس اور پولی ٹیکنیک کالجز سٹاف کی جانب سے حمایت پر دوستوں کا مشکور ہوں ، کلرکس برادری سمیت تمام سرکاری اہلکاروں کے حقوق کے تحفظ کی جنگ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا) کے الیکشن2021-24کیلئے اتحاد گروپ کے صدارت کے نامزد امیدوار طارق بیٹنی نے جوڈیشل کمپلیکس ڈیرہ میں ماتحت عدلیہ کے کلریکل سٹاف اور پولی ٹیکنیک کالجز سٹاف کی جانب سے دی گئی استقبالیہ تقاریب سے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ مخالفین اپنی ہٹ دھرمی کے باعث کھلے عام الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں تاہم تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود کلرکس برادری کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ اس موقع پر ماتحت عدلیہ کے کلریکل سٹاف اور پولی ٹیکنیک کالجز سٹاف کی جانب سے اتحاد گروپ کے صدارت کے نامزد امیدوار طارق بیٹنی اور ان کے گروپ کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی.