اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے آج اہم اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے آج اہم اجلاس طلب کر لیا

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس وزیراعظم ہاوس میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہو گا۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اجلاس میں شریک ہوں گے۔پنجاب کے وزیر بلدیات میاں محمود الرشید بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
پنجاب کے متعلقہ اداروں کے اعلی حکام کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریوں اور دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ، حلقہ بندیوں اور بلدیاتی انتخابات کی تاریخ سمیت دیگر امور اجلاس میں زیر بحث آئیں گے۔