ایجوکیشن کونسل کے مطالبے پر خیبر پختونخوا حکومت کا میٹرک کے سالانہ امتحانات ماہ رمضان کی بجائے عید کے بعد منعقد کرنے کا فیصلہ

ایجوکیشن کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کی تحریک رنگ لے آئی، حکومت نے طلبہ اور والدین کے تحفظات اور مطالبات کا لحاظ کرتے ہوئے میٹرک کے امتحانات ماہ رمضان المبارک کی بجائےعید کے بعد 18 اپریل 2024 کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرنسپل گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 5 قیصر انور کی قیادت میں قاری عثمان پرنسپل GHSS اسلامیہ نمبر 2، محمد یعقوب بابڑ صدر اے ٹی اے، طارق بھٹی پرنسپل GHSS کچی پائند خان، علی صدیقی پرنسپل GHSS درابن خورد، ڈاکٹر محمد عمران پرنسپل GHS کیچ، ڈاکٹر شکیل حسین پرنسپل GHSS مریالی، شہزادہ اسلم جعفر پرنسپل نمبر 4 سکول، حاجی ظفر ہیڈماسٹر، عمرخطاب ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن، شاہ بہرام صدر وحدت اساتذہ، محمد شعیب بلوچ پرنسپل پہاڑ پور کے علاوہ ایس ایس برادری کے عصام الدین محسود کی کاوشیں رنگ لے آئیں اور طلبہ اور والدین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے ماہ رمضان المبارک کی بجائے میٹرک کے سالانہ امتحانات کو موخر کرتے ہوئے عید الفطر کے بعد 18 اپریل کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر طلبہ اور والدین نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایجوکیشن کونسل کو اس اہم مسئلہ کو حل کرانے میں خراج تحسین پیش کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ تعلیمی ایشوز اور طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے ایجوکیشن کونسل اسی طرح اپنا کردار مستقبل میں بھی بھرپور طریقے سے ادا کرے گی۔