150

جنسی اسکینڈل کیس ،پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین سرخرو ،عدالت سے باعزت بری

ڈیرہ اسماعیل خان : جوڈیشل مجسٹریٹ 1 ڈیرہ مظہر علی خان نے گومل یونیورسٹی کے سابق پروفیسر ڈاکٹر حافظ صلاح الدین کو مشہور زمانہ جنسی سکینڈل کے مقدمہ میں جرم ثابت نہ ہونے پر ا باعزت بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ،پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین کی جانب سے اصغر بلوچ ایڈووکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی ،پولیس ذرائع کے مطابق گومل یونیورسٹی میں اسٹنگ آپریشن کے دوران طالبات اورخواتین کا جنسی استحصال کرنے اور انہیں بلیک میل کرنے کے الزام میں پروفیسر صلاح الدین کے خلاف تھانہ کینٹ ڈیرہ میں30 اپریل سال 2020 کو مقدمہ درج کیاگیا ، ،اے آر وائی کی ٹیم سرعام نے اقرار الحسن کی سربراہی میں گومل یونیورسٹی ڈیرہ میں اسٹنگ آپریشن کے دوران گومل یونیورسٹی ڈیرہ کے پروفیسر صلاح الدین پر خواتین کاجنسی استحصال کرنے کا الزام عائد کیاگیا، انہی الزامات کی بنیاد پر سابق وائس چانسلر نے پروفیسر صلاح الدین سے استعفٰی لے کر انہیں نوکری سے برطرف کردیا ، پروفیسر صلاح الدین گومل یونیورسٹی میں گریڈ 21 میں تعینات تھے اور 35 سال سروس کی وہ سٹی کیمپس کے کوآرڈی نیٹراورعریبک و اسلامیات ڈیپارٹمنٹ کے چئیر مین تھے، ان کے خلاف جنسی سکینڈل کی شکایات سامنے آنے پر پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع کی گئیں اور تحقیقات مکمل ہونے پر پروفیسر صلاح الدین کے خلاف تھانہ کینٹ ڈیرہ میں ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ جرم زیر دفعات 509.292.294 ت پ درج کرلیاگیا ۔ تاہم عدالت میں مقدمہ کی باقاعدہ سماعت کے دوران ان کے خلاف جنسی سیکنڈل کا جرم ثابت نہ ہونے پر عدالت نے انہیں باعزت بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

7 تبصرے “جنسی اسکینڈل کیس ،پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین سرخرو ،عدالت سے باعزت بری

  1. Looking at this article, I miss the time when I didn’t wear a mask. baccarat online Hopefully this corona will end soon. My blog is a blog that mainly posts pictures of daily life before Corona and landscapes at that time. If you want to remember that time again, please visit us.

  2. First of all, thank you for your post. majorsite Your posts are neatly organized with the information I want, so there are plenty of resources to reference. I bookmark this site and will find your posts frequently in the future. Thanks again ^^

اپنا تبصرہ بھیجیں