ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع کے سب سے مقبول اور پہلے ڈیجیٹل میڈیا نیوز چینل دامان ٹی وی ( رجسٹرڈ ) کی ساتویں سالگرہ کی شاندار تقریب، مقامی سیاسی قیادت، اکیڈمیہ، شعراء ، ادباء، وکلاء ، میڈیا نمائندوں اور انتظامی افسران کی بھرپور شرکت، دامان ٹی وی کی خطے میں ممتاز کوریج اور پروڈکشن پر داد و تحسین۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے پہلے اور مقبول ترین رجسٹرڈ ڈیجیٹل میڈیا نیوز چینل دامان ٹی وی کی ساتویں سالگرہ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق ایم این اے داور خان کنڈی، جے یو آئی کے رہنما کفیل احمد نظامی، پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی، سید عابد حسین شاہ پرنسپل کنکورڈیا کالج، ثناء اللہ شمیم گنڈا پور ایڈوکیٹ و صدر انجمن ترقی پسند مصنفین، مورخ سید حفیظ اللہ گیلانی، معروف شاعر طاہر شیرازی، پرنسپل قیصر انور ، ماہر تعلیم یعقوب بابڑ ، سید صدا حسین شاہ سی ای او WSSC، ڈی ایس پی اقبال بلوچ، سینئر صحافی نصیر اعظم محسود، سینئر صحافی عرفان مغل، عنایت عادل ایڈوکیٹ، شکیل احمد ایڈوکیٹ، انور کمال برکی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ، حماد خلیل سی ای او دامان ٹی وی، سینئر صحافی محمد جاوید ، معوذ آرائیں چیئرمین سرائیکی تحریک، ملک حشمت عباس اور عمائدین نے شرکت کی۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض دامان ٹی وی کے بانی نصرت گنڈا پور نے انجام دیئے۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے دامان ٹی وی کی قلیل عرصے میں خطے کی صحافت میں نمایاں مقام پانے اور عوام کو مستند اور غیر جانبدارانہ رپورٹنگ پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ مقررین نے ڈیرہ اسماعیل خان کا مثبت چہرہ اجاگر کرنے میں دامان ٹی وی کی انتظامیہ کو مبارکباد دی تقریب کے آخر میں معزز مہمانوں نے دامان ٹی وی کی ساتویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور ملکی سلامتی اور دامان ٹی وی کی مزید کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔