لاہور : کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پنجاب کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ


فیصل آباد میں محلہ کوہ نور ، مدینہ ٹاؤن ، پیپلزکالونی نمبر 2 اور بلاک 8 سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کو بند کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن جاری کیپٹن(ر)محمد عثمان
زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے
لاہور کے 26 علاقوں ، راولپنڈی کے 15 ، ملتان کے7 ، لیہ کے 5 ، سرگودھا کے 4 ، گوجرانوالہ کے 3 ، فیصل آباد کے4 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 3 اور میانوالی کے 2 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر
واپڈا ٹاؤن لاہور ، بحریہ ٹاؤن میں اغوری بلاک ، عمر بلاک ، شاہین بلاک ، سفاری بلاک ، گل بہار بلاک ، گل مہر بلاک ، بابر بلاک ، اورسیز بلاک ، عسکری 10 میں سیکٹر C&D کو بند کر دیا گیا۔کیپٹن(ر)محمد عثمان
لاہور میں DHA فیز 3 میں X,Y,Z, فیز 5 میں سیکٹر A&G فیز 6 میں سیکٹر D , کیولری گراونڈ میں گلی نمبر7 اور 8 میں لاک ڈاون لگایا جارہا ہے۔کیپٹن(ر) محمد عثمان
پنجاب کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی میں بلاک C,D ، عسکری 15 ، طارق بلاک گارڈن ٹاؤن ، ماڈل ٹاؤن اور فتح گڑھ کے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر
گوجرانوالہ میں پیپلز کالونی کے بلاک X اور بلاک Y کو بند کر دیا گیا۔کیپٹن(ر) محمد عثمان
لیہ میں اسلم موڑ ، محلہ شیخ والا ، ایمپلائی کالونی ، احمد لرننگ سکول سٹریٹِ 219چک نو کاکڑ اور چوک 339 ٹی ڈے اے کو بند کیا جائے گا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر
میانوالی میں محلہ سادات پکی شاہ مردان جبکہ فیصل آباد میں محلہ کوہ نور ، مدینہ ٹاؤن ، پیپلزکالونی نمبر 2 اور بلاک 8 سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کو بند کیا گیا ہے۔کیپٹن(ر) محمد عثمان
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں محلہ اسلام نگر ، محلہ شاہ حسین ، محلہ چھار ، سرگودھا میں سٹریٹ 6 بلاک X سیٹلائٹ ٹاؤن ، مقام حیات کالونی اور بلاک اے سلطان کالونی شامل ہیں۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر
راولپنڈی میں برکی جدید ، جرموتی کالان ، دریا لاکاکھی ، محلہ زارگاران ، دولتہ ، ایئرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی ، مرزا کالونی ، ٹینک بھاٹہ ، گلی نمبر 3 بلاک اے تہماسم آباد کے علاقوں کو بند کیاجائے گا۔کیپٹن(ر) محمد عثمان
بلاک ڈی سیٹلائٹ ٹاؤن ، نیو مال پور ، شاہین ٹاؤن فیز 2 پراچہ چوک ڈھوک کنگال ، گلزار قائد سٹریٹ 17ِِ ، فاروق اعظم روڈ شمس آباد اور لالہ رخ واہ کینٹ ٹیکسلا کے علاقے شامل ہیں۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ
ملتان میں گرین ایونیو ہاؤسنگ سوسائٹی ، بلاک سی پیر ممتاز آباد ، صدیق بلاک گلی نمبر 1 اسلام پورہ ، بلاک اے قاسم روڈ کینٹ ، شیر شاہ روڈ تونسہ سٹریٹ گارڈن ٹاؤن ، گلگشت کالونی اور شاہ رکن عالم بلاک سی کو بند کیا جارہا ہے۔کیپٹن(ر) محمد عثمان
لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز ، ریسٹورانٹ ، دفاتر) نجی اور سرکاری (بند رہیں گے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر
علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی ، انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔کیپٹن(ر) محمد عثمان
ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر
تمام میڈیکل سروسز ، فارمیسی ، میڈیکل سٹور ، لیبارٹریاں ، کولیکشن پوائنٹس ، ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔کیپٹن(ر) محمد عثمان
ملک شاپس ، چکن اور گوشت / مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر
گروسری سٹورز ، جنرل سٹورز ، آٹا چکیاں ، فروٹ ، سبزی کی دوکانیں ، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔کیپٹن(ر) محمد عثمان
سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر
متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے ہی کورونا سے زیادہ لوگوں کو متاثر ہونے کے خطرے سے بچا یا جا سکتاہے۔کیپٹن(ر) محمد عثمان
احتیاط نہ کرنے سے کورونا وائرس کی دوسری لہر مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان
احتیاط کر کے ہی اس موذی بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر