محرم الحرام میں دو دن کے لئے خیبر پختونخوا میں موبائل فون سروس بند کرنے کے پیش نظر سفارشات طلب

ڈیرہ اسماعیل خان: سیکورٹی حالات کے پیش نظر ڈیرہ سمیت صوبہ خیبر پختونخوا کے حساس ترین اور حساس اضلاع میں محرم الحرام میں دو دن کے لئے موبائل فون سروس بند کرنے کے پیش نظر سفارشات طلب کی گئی ہیں ۔محرم الحرام کے لئے سیکورٹی پلان ترتیب دیا جا چکا ہے ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ 11 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ،ڈی پی اوز سے رپورٹس طلب کی گئی ہیں اور ان رپورٹس کی روشنی میں ان اضلاع کے لئے سیکورٹی پلان کی منظوری دی جائے گی ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور ، کوہاٹ ، ہنگو ، کرک ، لکی مروت ، نوشہرہ سمیت 11 اضلاع میں موبائل فون سروسز نویں اور دسویں محرم الحرام کو بند کی جائیگی صبح پانچ بجے سے رات دس بجے تک جبکہ دسویں محرم الحرام کو صبح چار بجے سے رات بارہ بجے تک موبائل فون سروس بند رکھی جائے گی۔امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے لئے موبائل فون سروس بند کرنے کے لئے پی ٹی اے کو درخواست سیکورٹی پلان مرتب کرنے کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے دیا جائے گا۔ ڈیرہ شہر میں مکمل طور پر موبائل فون سروس بند رہے گی جبکہ مضافاتی علاقوں میں جزوی طور پر موبائل فون سروسز معطل کیے جانے کا امکان ہے۔