نوتعینات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ نے ریسکیو 1122 ڈیرہ کا چارج سنبھال لیا

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد خان کی ہدایات پر نوتعینات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ نے ریسکیو 1122 ڈیرہ کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ۔ ریسکیو 1122 ڈیرہ کے چاک و چوبند دستے نے ان کو سلامی پیش کی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ نے وہاں موجود اہلکاروں سے ملاقات کی اور کنٹرول روم کا دورہ کیا،اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122سروس کو مزید بہتر اور معیاری بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے تاکہ عوام کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات انکی دہلیز پر مہیا کی جا سکیں۔ڈیرہ کی عوام کو متوجہ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جھوٹی اور غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں تاکہ کسی کی بھی قیمتی جان ضائع ہونے سے بچ سکے ۔ریسکیو 1122 کے میڈیا کوآرڈینیٹر اعزاز محمود کے مطابق دریں اثناء نو تعینات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ نے رات گئے اچانک اسٹیشن 33 کا دورہ کیا،انہوں نے اسٹیشن میں موجود ایمبولینس، ڈیزاسٹر، ریکوری ریسکیو گاڑیوں اور ان میں موجود تمام آلات اور ادویات کا جائزہ لیا ۔ نو تعینات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ نے ہدایات جاری کیں کہ دوران ڈیوٹی تمام اہلکار مکمل الرٹ رہیں تاکہ کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات سے بروقت نمٹا جا سکے۔