اسلام آباد: پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کے الیکشن 2021 میں 48 نشستوں کے لیے 141 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا سے 40، بلوچستان سے 35، سندھ سے35، پنجاب سے 22 جبکہ اسلام آباد سے نو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔
خیبر پختونخوا کی جنرل نشستوں پر 19 امیدواروں کے کاغذات منظور کیے گئے، کے پی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر 09 کاغذات نامزدگی، اقلیتوں کی ایک نشست کے لیے 05، جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر 07 کاغذات منظور ہوئے۔
بلوچستان میں جنرل نشستوں پر 18 کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے، خواتین کی مخصوص نشستوں پر 9، ٹیکنوکریٹ کی نشستوں کے لیے 03، اقلیتی نشست کے لیے 05 کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔
سندھ میں کل 35 کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے، جنرل نشستوں پر 18، خواتین کی مخصوص نشستوں پر 09، ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر 08 کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔
پنجاب میں جنرل نشستوں کے لیے 17 کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے، خواتین کی مخصوص نشستوں پر 03، ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر 02 کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔
اسلام آباد میں جنرل نشست کے لیے 05 کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے جبکہ خواتین کی نشست پر 04 کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔