پشاور: حکومت خیبر پختونخوا نے کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر درج ذیل احکامات جاری کئے ہیں.


1. ہرقسم کے شادی کے پروگرام بند جگہ پر منعقد کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے. صرف کھلی جگہ پر شادی کے پروگرام کرنے کی اجازت ہوگی اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا اور 300 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی ہوگی.
2. ہر قسم کے پروگرام و اجتماعات کی بند جگہ منعقد کرنے پر پابندی ہوگی صرف کھلی جگہ پر پروگرام و اجتماعات کی اجازت ہوگی اور 300 سے زائد افراد کے جمع نہیں ہونگے.
3. ماسک کے استعمال کو ہر جگہ بشمول عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ میں لازمی قرار دیا گیا ہے.
درجہ بالا ہدایات کو فوری طور پر نافذالعمل کیا گیا ہے لہذا خلاف ورزی کرنے پر پرونیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی