پیسکو رورل ڈویژن ایکسیئن شوکت محسود کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون، بجلی کے 15 کنڈے اتار لیے، FIRs کے لیے پولیس کو مراسلے

ڈیرہ اسماعیل خان: واپڈا پیسکو ٹاسک فورس کا ایکسیئن رورل ڈویژن انجینئر شوکت اللہ محسود اور ایس ڈی او کینٹ انجینئر شاکر حسین کی قیادت میں ریونیو سٹاف اور پولیس کے ہمراہ بجلی کے ڈائریکٹ کنڈوں کیخلاف اور بقایاجات کی وصولی کیلئے چاہ بموں شاہ اور چاہ سید منور شاہ کے علاقوں میں آپریشن ، بجلی کے 15 کنڈے اتار دیئے، 7بجلی چوروں کیخلاف مقدمات کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانے میں مراسلے ارسال ،1لاکھ 20 ہزار روپے کی ریکوری ۔تفصیلات کے مطابق واپڈا پیسکو ٹاسک فورس نے بجلی کے ڈائریکٹ کنڈوں کیخلاف اور بقایاجات کی وصولی کیلئے چاہ بموں شاہ اور چاہ سید منور شاہ کے علاقوں میں آپریشن کیا، آپریشن کی قیادت ایکسین رورل ڈویژن انجینئر شوکت اللہ محسود ،ایس ڈی او کینٹ انجینئر شاکر حسین نے کی ، جبکہ ایکسین پیسکو ٹیم کامران اللہ ، انچارج ڈگری کالج فیڈر منصور محسود، اسسٹنٹ لائن مین سلیم ، لائن مین فرسٹ نوشیروان بمعہ کینٹ کمپلینٹ سٹاف نے پولیس اور ریونیو سٹاف بھی ہمراہ تھا،انہوں نے اس موقع پر بجلی کے 15کنڈے اتار دیئے، 7بجلی چوروں کیخلاف مقدمات کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانے میں مراسلے ارسال کردیئے، اسی طرح ٹیم نے اس موقع پر بجلی کے بقایاجات کی وصولی کے حوالے سے ایک لاکھ 20ہزار روپے کی وصولی کی۔