چوہدری اورنگزیب کی عمران خان سے ملاقات‘ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

پاکستان تحریک اتحاد کے چیئرمین چوہدری اورنگزیب نے اپنی جماعت تحریک انصاف میں ضم کر دی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) اوکاڑہ NA-137 سے پاکستان تحریک اتحاد پارٹی کے چیئرمین چوہدری اورنگزیب نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات میں پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اور اپنی پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری اورنگزیب نے عمران خان سے خصوصی ملاقات میں اپنی جماعت ’’پاکستان تحریک اتحاد‘‘ کو تحریک انصاف میں ضم کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں اپنی شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چوہدری اورنگزیب کی تحریک انصاف میں شمولیت سے پارٹی جنوبی پنجاب بالخصوص اوکاڑہ میں مضبوط ہو گی ۔ملاقات میں چوہدری اورنگزیب نےچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔