ڈیرہ اسماعیل خان سرزمین ہارس کیپیٹل آف پاکستان کے سپوت نے ہندوستان میں نیزہ بازی میں گولڈ میڈل حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کر دیا،
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور کے رہائشی ملک امتیاز بدھ نے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے سنگل نیزہ بازی میں ہندوستان کی سر زمین پر ہندوستان کے نیزہ باز کو شکست دے کر اول پوزیشن حاصل کی . مقابلوں کا انعقاد ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں کیا گیا۔