غیر قانونی افغان مہاجرین جنہوں نے جعلی شناختی کارڈ بنوا رکھے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن کے سیکورٹی گارڈ سمیت 58 افراد کی فہرست جاری
ڈیرہ میں رہائش پذیر غیر قانونی افغان مہاجرین کی فہرست جاری کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق میانی آباد غربی کوکار اور ظفر آباد میں رہائش پذیر غیر قانونی مقیم افغانیوں نے جعلی شناختی کارڈ بھی بنوا رکھے ہیں۔ جاری کی گئی 58 افراد کی لسٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی سیکورٹی پر مامور اہلکار فضل الحق بھی افغان شہری نکلا۔مبینہ طور پر لسٹ میں شامل بعض افراد شناختی کارڈ کے حصول کے بعد پچھلے کئی سالوں سے بیرون ملک مقیم ہیں ۔ حکومت پاکستان نے 31 اکتوبر تک تمام غیر قانونی افغان شہریوں کو ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم دے رکھا ہے جس کے بعد ان غیر قانونی افراد کو گرفتار کر کے افغانستان واپس بھیج دیا جائے گا اور ان کو پناہ دینے والے افراد کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ڈی ایل سی کی جاری کی گئی ایک فہرست کے مطابق میانی آباد اور ظفر آباد میں 58 غیر قانونی افغان مہاجرین رہائش پذیر ہیں جو مختلف کاروبار بھی کر رہے ہیں اور مولانا فضل الرحمن کی سیکورٹی پر مامور فضل الحق نامی اہلکار بھی افغان شہری ہے ان افراد نے جعلی طور پر شناختی کارڈ بھی بنوا رکھے ہیں تاہم لسٹ میں شامل بعض افراد نے اس فہرست میں ان کے نام ذاتی عناد کی بنیاد پر ڈالے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔