ڈیرہ اسماعیل خان : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے مرکزی ترجمان و سابق سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال پر سب سے پہلے اناللہ وانا الیہ راجعون کہتا ہوں ان کا دور اقتدار پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا

ڈیرہ اسماعیل خان : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے مرکزی ترجمان و سابق سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال پر سب سے پہلے اناللہ وانا الیہ راجعون کہتا ہوں ان کا دور اقتدار پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا آج پاکستان میں نواز شریف کی سیاست ہے ‘ مولانا فضل الرحمن کی سیاست ہے ‘ بھٹو کی سیاسی ہے ‘ اگر نہیں ہے تو مشرف کا اقتدار نہیں ہے ‘ آج وہ پاکستان کیلئے اجنبی بن چکے ہیں ‘ عمران خان جمہوریت کے نام پر آج آمریت مسلط کرنا چاہتے ہیں ‘ 22کروڑ پاکستانی عوام میں عمران خان کیلئے محبت کا زرا برابر بھی گوشہ نہیں ہے ‘ عمران خان جیل بھرو تحریک کے پیچھے چھپنا چاہتا ہے ‘ کیا وہ بتائیں گے کہ جیل بھرو تحریک میںپہلے خود جیل جائینگے ؟ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یوآئی کے رہنما کفیل احمد نظامی کی جانب سے مفتی محمود مرکز جی پی او چوک میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ‘ اس موقع پر معروف کاروباری شخصیت حاجی نظام الدین ‘ شکیل احمد نظامی ‘ نوید احمد نظامی ‘ طیب احمد نظامی و دیگر موجود تھے ‘ جے یو آئی کے رہنما کفیل احمد نظامی نے کہا کہ ملک عمران خان کی ناقص پالیسیوں کی بدولت معاشی بحران کا شکار ہے ‘ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں جے یو آئی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی ‘ اور انشاء اللہ جے یو آئی معیشت کو صحیح سمت کی جانب لے جائیگی ‘ پی ڈی ایم کے مرکزی ترجمان مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا کہ کل کی اپوزیشن نے جیلیں کاٹیں لیکن روئے نہیں ‘ آج پی ٹی آئی والے جیل جاکر رو کر نکلتے ہیں ‘ شیخ رشید جیل کو سسرال اور ہتھکڑی کو اپنا زیور کہتے تھے لیکن آج وہ اپنے سسرال اور زیور کے بیان سے پیچھے ہٹ رہے ہیں پی ڈی ایم کو مہنگائی کا احساس ہے انشاء اللہ دن رات ایک کرکے ملک کو معاشی بحران سے نکالیں گے ‘ معاشی بحران عمران خان کی آئی ایم ایف سے سابقہ معاہدوں کا نتیجہ ہے’عمران خان کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے آج ہم پرآئی ایم ایف ‘ ورلڈ بینک و دیگر مالیاتی ادارے اعتبار نہیں کررہے ‘پی ڈی ایم نے سیاست اور معیشت میں سے معیشت کو بہتر بنانے کا بیڑا اٹھایا ہے کیوں کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ‘ لیکن پی ٹی آئی کے سابق وزراء علی امین گنڈہ پور چینی کے مہنگا ہونے پر اپنے دور میں عوام سے اپنے بیان کرکے مذاق کرتے رہے اور کہتے رہے کہ اتنے چمچ کی بجائے کم چمچ چینی استعمال کی جائے ‘ اس موصوف سابق وزیر کو یہ نہیں پتہ تھا کہ کلبھوشن پاکستان میں ہے یا پھر چلا گیاہے؟ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے الیکشن میں حصہ نہ لینے کے حوالے سے بیان دیا ہے ‘ جبکہ آصف علی زرداری جو اس وقت پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہیں’ ان کا بیان الیکشن کے حوالے سے کچھ اور ہے ‘ لیکن اتحادی ہونے کی وجہ سے ہماری کوشش ہے کہ الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کیا جائے ‘ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا حکومت نے خیبر پختونخوا میں کوئی میگاپراجیکٹ نہیں کیا ‘ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 471 ارب روپے وفاق سے لئے لیکن امن و امان کے حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں کی ‘ جو افسوسناک ہے’دہشتگردی کیخلاف جنگ میں حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں لیکن عمران خان کی سیاست اپنے سے شروع ہو کر اپنے پر ہی ختم ہوتی ہے ان کو صرف کرسی چاہیئے۔