ڈیرہ اسماعیل خان: ڈاکٹر صابر حسین نے گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان سے اپنے پی ایچ ڈی مقالہ کاکامیابی سے دفاع کرلیاہے ۔

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈاکٹر صابر حسین نے گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان سے اپنے پی ایچ ڈی مقالہ کاکامیابی سے دفاع کرلیاہے ۔انہوں نے اپنا تحقیقی کام معروف ماہرتعلیم ڈاکٹر قمر آفاق قریشی کی نگرانی میں انتہائی محنت وجانفشانی سے سرانجام دیا۔ تحقیقی مقالہ پرباہرکے ماہرین تعلیم کی اطمینان بخش رپورٹس حاصل کیں ۔ڈاکٹر صابر حسین نے گزشتہ روزاپنے پی ایچ ڈی کادفاع کیااس موقع پر ان کا کہناتھا کہ یہ سب میرے مرحوم والدین اور دوست احباب کی دعائوں کی برکت ہے ۔ ڈاکٹر اللہ نواز اور اساتذہ کرام کا شکرگزارہوں جنہوں نے ہر قدم پر ساتھ دیا۔ ڈاکٹر صابر حسین کا مزیدکہناتھا کہ اللہ پاک محنت کاصلہ ضرور دیتا ہے اس لیے ہمیں کسی بھی کام کیلئے اخلاص کے ساتھ کوشش کرنی چاہیے۔