ڈیرہ میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کی لاپرواہی، سرکاری نرخوں کی بجائے منافع خوروں نے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بڑھا دیں

ڈیرہ اسماعیل خان: اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں کی بجائے من مانی قیمتیں وصول ،پولٹری مصنوعات بھی بدستور مہنگے داموں فروخت،سبزیوں اور پھلوں کی بھی سرکاری نرخوں سے زائد وصولی، برائلر گوشت 620 روپے جبکہ فارمی انڈے 290 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت کیے جارہے ہیں ، بازار میں پیاز کا نرخ ساٹھ روپے کی بجائے ستر روپے فی کلو ،ٹماٹر اسی روپے کی بجائے ایک سو بیس روپے کلو گرام ،لہسن دو سو بیس روپے کی بجائے اڑھائی سو روپے فی کلو گرام فروخت کیا جارہا ہے۔ادرک نو سو روپے کی بجائے ایک ہزار روپے ،آلو پہاڑی ایک سو چالیس کی بجائے ایک سو اسی روپے ، بینگن ایک سو تیس روپے ،پھول گوبھی ڈیڑھ سو روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے ،پھلوں میں کیلا ایک سو اسی روپے فی درجن فروخت ہورہا ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمد اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں ،سرکاری ریٹ لسٹوں پر اشیاء ضروریہ کی فراہمی خواب بن کر رہ گئی ہے ،اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں کے برعکس فروخت کی جارہی ہیں ،شہریوں نے نگران وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔