332

کراچی: سندھ حکومت نے علیل اداکار عمر شریف کو امریکا لے جانے کے لیے ائیر ایمبولینس کا بندوبست کر دیا

سندھ حکومت نے عمر شریف کو امریکا لے جانے کیلئے ائیر ایمبولینس کا بندوبست کر دیا
کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نےاس سلسلے میں یقین دہانی کرائی ہے جب کہ وفاقی حکومت ویزے کے حصول میں عمر شریف کی مدد کرے گی۔
عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر شریف نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر شریف ائیر ایمبولینس کے ذریعے امریکی دارالحکومت واشنگٹن جائیں گے۔
لیجنڈ اداکار عمر شریف کے بیٹے جواد نے ان تمام افراد کا شکریہ اداکیا ہے جو ان کے والد کے لیے دعاگوہیں۔
واضح رہے اداکار عمر شریف کی طبیعت گزشتہ کچھ عرصے سے ناساز ہے۔ ان کے بیٹے جواد عمر کے مطابق عمر شریف دِل کے عارضے میں مبتلا ہیں جن کا علاج جاری ہے۔
گزشتہ روز کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی عمر شریف کی عیادت کی تھی اور وفاقی حکومت کی جانب سے ان کے علاج کے لیے بورڈ تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

3 تبصرے “کراچی: سندھ حکومت نے علیل اداکار عمر شریف کو امریکا لے جانے کے لیے ائیر ایمبولینس کا بندوبست کر دیا

  1. My developer is trying to persuade me to move to .net from PHP. I have always disliked the idea because of the expenses. But he’s tryiong none the less. I’ve been using Movable-type on a variety of websites for about a year and am worried about switching to another platform. I have heard very good things about blogengine.net. Is there a way I can import all my wordpress posts into it? Any kind of help would be really appreciated!

  2. Hi, just required you to know I he added your site to my Google bookmarks due to your layout. But seriously, I believe your internet site has 1 in the freshest theme I??ve came across. It extremely helps make reading your blog significantly easier.

اپنا تبصرہ بھیجیں