یوم دفاع پاکستان کنکورڈیا کالج سعید احمد اختر کیمپس میں پروقار تقریب، شہداء کو خراج تحسین

ڈیرہ اسماعیل خان : 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر بیکن ہائوس سے منسلک کنکورڈیا کالج سعید احمد اختر کیمپس ڈیرہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل سید عابد حسین شاہ مہمان خصوصی تھے، تقریب میں مسز احسان دانش اور اسد جان کے علاوہ کنکورڈیا کالج کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی ، ہال کو پاکستانی جھنڈوں سے خوبصورت سجایا گیا تھا ،تقریب میں طلباء نے یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے پرجوش تقاریر اور ملی نغمے پیش کیے ، تقریب میں ملکی سلامتی اور خوشحالی و امن کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی ، تقاریر میں طلبہ نے پاکستان اور افواج پاکستان سے اپنی محبت کا بھرپور اظہار کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کنکورڈیا کالج کے پرنسپل سید عابد حسین شاہ اور اسد جان نے کہا کہ 6 دستمبر 1965 کو دشمن نے بزدلوں کی طرح رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کیا لیکن پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر پسپا ہونے پر مجبور کر دیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے دشمن آج بھی کمزور کرنے کے در پے ہے لیکن پاکستانی قوم متحد ہے اور ملکی دفاع کیلئے اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔