پنڈی اسلام آباد کے ورکنگ جرنلسٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مختلف صحافتی قائدین کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب
ڈیرہ اسماعیل خان میں قتل ہونے والے عہدنامہ سوشل میڈیا کے چیف ایگزیکٹیو اور گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری صحافی قیس جاوید کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ۔
چینل 24 نیوز کے جبری برطرف شدہ صحافیوں کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ۔
صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ اور معاشی قتل کی شدید مذمت
احتجاجی مظاہرے سے آر آئی یو جے کے صدر شکیل احمد ، سابق صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار ، سینئر صحافی فاروق فیصل خان اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی نائب صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال نے خطاب کیا۔
احتجاجی مظاہرے میں مرکزی قائدین کے علاوہ ملک ظفر اقبال ، ملک زبیر ،شبیر مغل ،مدثر الیاس کیانی، عابد چوہدری ، قاسم جمشید ،قاسم منیر اور بہت بڑی تعداد میں دیگر معزز ممبران نے شرکت کی.
روزنامہ جدت لاہور کے چیف ایڈیٹر جناب محمد سہیل رانا صاحب کی خصوصی ہدایت پر بیوروچیف اسلام آباد جناب راجہ بابر زیب صاحب ،بیورو چیف ہزارہ ڈویژن قاضی ابوبکر اور سٹاف رپورٹر اسلام آباد جناب راجہ ندیم اختر نے احتجاجی مظاہرے میں ادارے کی نمائندگی کی۔
#DamaanTV #DeraIsmailKhan #Islamabad #RIUJ #qaisjaved