اسلام آباد میں افغانستان کے سفیر کی بیٹی کا اغواء اور تشدد

افغانستان کے سفیر نجیب اللہ کی 26 سالہ بیٹی سلسیلہ علی خیل کو نامعلوم افراد نے اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پھینک کر فرار ہو گئے

اسلام آباد کے تھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔
افغانستان کی وزارت خارجہ نے واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستان سے معاملے کی تفتیش اور ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق سلسیلہ علی خیل کو جمعے کو اسلام آباد کے بلیو ایریا سے ٹیکسی میں اغوا کیا گیا جبکہ شام کو ایف نائن پارک کے گیٹ سے پولیس نے اسے ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم حملہ آور نے سلسیلہ کے دوپٹے کے ساتھ ایک پیغام میں ان کے والد کو کمیونسٹ قرار دیا اور کہا کہ اب ان کی باری ہے.