امریکہ نے کابل ڈرون حملے میں 10 شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا
سربراہ یو ایس سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ حملے میں مارے جانے والے خاندان سے معافی مانگتا ہوں اس سے قبل امریکہ نے حملے میں داعش کے دہشت گردوں کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا
حملے میں ایک ہی خاندان کے 7 بچوں سمیت 10 افراد مارے گئے تھے، عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ اعتراف امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے کیا گیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ کیے جانے والے ڈرون حملے میں 7 بچے بھی جاں بحق ہوئے تھے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مکینزی نے یہ اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملے میں داعش کو نشانہ بنایا گیا تھا لیکن غلطی سے 10 شہری ہلاک ہو گئے اور 29 اگست کو کابل میں امریکی ڈرون حملے میں 10 معصوم شہری مارے گئے تھے جن میں امدادی کارکن اور اس کے خاندان سمیت 9 افراد مارے گئے تھے، جنرل کینتھ میکنزی نے کہا کہ امریکی ڈرون حملہ ایک غلطی تھی اور ڈرون حملے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر معذرت خواہ ہوں۔