آباد: وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ22 کے افسر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر اور سیکرٹری آبی وسائل ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کو نیا چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا مقرر کیا گیا ہے اور ڈاکٹر کاظم نیاز کو سیکرٹری آبی وسائل ڈویژن مقرر کر دیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔