بیکن ہائوس کے پراجیکٹ کنکورڈیا کالج ڈیرہ اسماعیل خان میں فری داخلوں کا آغاز

ڈیرہ اسماعیل خان: ملک کے معروف و بین الاقوامی تعلیمی ادارے بیکن ہائوس پراجیکٹ کے تحت کنکورڈیا کالج ڈیرہ اسماعیل خان میں فری سمر کیمپ کی کلاسز جاری ہیں جب کہ پری میڈیکل، پری انجنیئرنگ اور آئی سی ایس کے فری داخلوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ ڈائریکٹر کنکورڈیا کالج فیصل سلیم خان کے مطابق ملک کے معروف و بین الاقوامی تعلیمی ادارے بیکن ہائوس سے منسلک کنکورڈیا کالج نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے انٹرمیڈیٹ اور بیچلر ڈگری لیول کے پروگرامزکے باقاعدہ آغاز کیلئے بین الاقوامی معیار تعلیم کے تناظر میں قابل ترین اساتذہ کی خدمات حاصل کی ہیں۔ سید فیصل سلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ 14 جولائی 2022ء سے طلباء و طالبات کیلئے پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور کمپیوٹر سائنسز کی تدریس جاری ہے اور اس کے لیے انٹرایکٹیو بورڈز اور ایئر کنڈیشنڈ کلاس رومز سمیت طالبات اور طلباء کے لیے الگ الگ کیمپسز کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے جبکہ طالبات اور سٹاف کو فری ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ طلباء کے لیے ہاسٹل اور ٹرانسپورٹ بھی مہیا کی جائے گی۔ یکم اگست 2022ء سے کنکورڈیا کالج ڈیرہ اسماعیل خان میں باقاعدہ امیدواروں کیلئے داخلوں کا آغاز کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ نواب اڈا ملتان روڈ پر کالج کی تعمیر کی گئی ہے جس میں بین الاقوامی معیار اور طرز تعلیم کے مطابق تمام تر سہولیات میسر ہیں اور ہمارا مقصد معیاری تعلیم و تربیت کے ساتھ اپنے طلبہ کی شخصیت سازی اور خود اعتمادی کے لیے کوشاں ہیں۔