تحصیل درابن کے مین بازار پرانایو بی ایل بینک کے قریب نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ ،ایف سی اہلکار سمیت 2افراد شہید

ڈیرہ اسماعیل خان:تحصیل درابن کے مین بازار پرانایو بی ایل بینک کے قریب نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ ،ایف سی اہلکار سمیت 2افراد شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ درابن کی حدود مین بازار درابن پرانا یو بی ایل بینک کے قریب نامعلوم دہشتگردوں نے ایف سی قلعہ پر تعینات ایف سی اہلکار تنویر احمد سکنہ مانسہرہ پر فائرنگ کر دی جس سے لگ کر وہ موقع پر شہید ہوگیا جبکہ راہگیر 55سالہ جمعہ خان ولد رحیم خان قوم ناصر سکنہ موسیٰ زئی زخمی ہوگیا، جس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ بھی زندگی کی بازی ہار گیا، واقعہ کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا

اپنا تبصرہ لکھیں