تحصیل میونسپل انتظامیہ نے سرکلر روڈ ڈیرہ کو ریڑھی بانوں پر بیچ ڈالا اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام معمول بن گیا

تحصیل میونسپل انتظامیہ نے سرکلر روڈ ڈیرہ کو ریڑھی بانوں پر بیچ ڈالا اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام معمول بن گیا
ڈیرہ اسماعیل خان سرکلر روڈ سمیت مختلف سڑکوں اور بازاروں کو تحصیل میونسپل انتظامیہ نے چند پیسوں کی خاطر ریڑھی بانوں اور مختلف ٹھیلے لگانے والوں کو سرکلر روڈ ،سمیت پرانی سبزی منڈی اور بازاروں کو بیچ ڈالا جس سے شہر بھر کا ٹریفک کا نظام جام رہنا معمول بن گیا شہری اذیت کا شکار غیر قانونی پلازوں کی بھرمار پارکنگ کے بغیرشہر کے اہم تجارتی مراکز، شاہراہوں پر ٹریفک جام سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا،عوام کا تجاوزات سمیت پارکنگ ایریا ختم کرنے کا مطالبہ،شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور تحصیل میونسپل کمیٹی سمیت ٹریفک پولیس کی نااہلی کی وجہ سے شہر میں پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا ہے شہریوں کو ٹریفک جام کے مسائل سے چھٹکارا نہیں مل سکا بلدیہ ڈیرہ کی عدم توجہی اور مجرمانہ غفلت کے باعث تجارتی مراکز اور سڑکوں پر گاڑیوں کی بے ترتیب پارکنگ و تجاوزات کے باعث مصروف ترین تجارتی مرکز توپانوالہ چوک،ٹانک اڈہ ہسپتال روڈ سمیت شہر کے اکثر علاقوں میں ٹریفک جام ہونا روز کا معمول بنتا جارہا ہے ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں نے بتایا کہ ہسپتال روڈ اور سرکلر روڈ سمیت مختلف علاقوں کی سڑکوں کو پارکنگ ایریا موجود نہ ہونے اور تحصیل میونسپل ڈیرہ کی ملی بھگت سے سڑک کے کنارے غیر قانونی طور پر ریڑھی بانوں کوشہر کی اہم شہراوں پر پیسے لیکر برجمان کر دیا گیا ہے اسی طرح بنکوں کے آگے پارکنگ ایریا قائم کرکے گاڑیاں کھڑی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے اکثر ٹریفک جام رہتا ہے ٹریفک اہلکار اور بلدیاتی ملازمین گاڑیوں کی پارکنگ میں مالکان کی معاونت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں، شہریوں نے کمشنر ڈیرہ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ، تحصیل میونسپل انتظامیہ ڈیرہ کے حکام، ڈی پی او ڈیرہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکے شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کی بہتری کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کرنے کی اشد ضرورت ہے انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ فی الفور شہریوں ک ٹریفک کے مسائل سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرکے شہریوں کو درپیش مشکلات سے نجات دلائی جائے۔