خیبر پختونخوا جنوبی اضلاع کے سب سے بڑے اور پہلے ڈیجیٹل میڈیا نیوز پلیٹ فارم دامان ٹی وی کی 9ویں سالگرہ

ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع کے سب سے بڑے اور مقبول ترین پہلے ڈیجیٹل میڈیا نیوز پلیٹ فارم دامان ٹی وی کی 9ویں سالگرہ کی پروقار تقریب۔ سکالرز، شعراء ،ادباء، ماہرین فنون لطیفہ اور صحافیوں سمیت سول سوسائٹی کی شرکت۔ تقریب کے مہمان خصوصی گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال تھے۔ مقررین نے دامان ٹی وی کی پزیرائی اور عالمی سطح پر کامیابیوں کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دامان ٹی وی کی عوامی اور غیر جانبدارانہ صحافت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقامی ایشوز کی پیشہ وارانہ اور مستند رپورٹنگ ہی دامان ٹی وی کا طرہ امتیاز ہے جو اسے دیگر میڈیا چینلز پر برتری دلاتا ہے اور امید ہے کہ اسی روش کو برقرار رکھتے ہوئے دامان ٹی وی رپورٹنگ کے اعلی معیارات پر کاربند رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے مثبت چہرہ کی ترویج میں دامان ٹی وی کا کوئی ثانی نہیں اور عوامی صحافت کی ایسی نظیر کم ہی ملتی ہے۔ تقریب کے آخر میں دامان ٹی وی کی 9ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شرکاء نے دامان ٹی وی کے لیے تہنیتی کلمات اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔