، پچھلے ایک سال سے جاری پولیو مہم کا بائیکاٹ ختم کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فہید اللہ اور اسسٹنٹ کمشنر اعجاز اختر سمیت فورسز اور محکمہ صحت کے اعلی حکام نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ وادی بدر کا دورہ کیا، سینہ تیژہ کے علاقے میں گزشتہ ایک سال سے پولیو مہم کا بائیکاٹ کرنے والی قوم نانوخیل کے ساتھ کامیاب مذاکرات کر کے بائیکاٹ ختم کر دیا گیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فہید اللہ خان اور اے سی اعجاز اختر نے جرگے کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا اس سے پہلے علاقے کے مشران نے معزز مہمانوں کا گرم جوشی سے استقبال کرکے ان کو روایتی پگڑیاں پہنائیں اور مہمان نوازی کی