خان کسٹمز اینٹی سڈیرہ اسماعیل مگلنگ یونٹ نے سمگل ہونے والی کروڑوں روپے کی سپاری ضبط کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کسٹمز کی ٹیم نے گزشتہ شب 2 بجے کے قریب ایک ہینو ٹرک نمبر این اے سی 372 سے 12700 کلوگرام سپاری اور 1600 کلو چائنہ نمک اپنے قبضہ میں لے لیا، کسٹم حکام کے مطابق ضبط شدہ مال کی کل مالیت 45.75 ملین روپے ہے، کوئٹہ سے لاہور جانے والا سمگلنگ کا سامان ڈیرہ اسماعیل خان میں دریا خان پل کے قریب کسٹمز حکام نے اپنے قبضہ میں لیا، سیدناصر بخاری سپریڈنٹ کسٹمز ڈیرہ اسماعیل خان سرکل کی سربراہی میں کسٹم آفیسر اینٹی سمگلنگ یونٹ کےانچارج انسپکٹر شہزاد احمد، جلیل خان، نور زمان اور اعجاز خان نےکامیاب آپریشن کیا۔کسٹم حکام نے دامان ٹی وی بات کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کا تعلق بلوچستان سے ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے