تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کے حوالے سے اہم پیش رفت کرتے ہوئے نئے وزراء کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ میں شامل کیے جانے والے 14 نئے اراکین کی فہرست تیار کر لی گئی ہے، جس کے بعد صوبائی کابینہ کے مجموعی اراکین کی تعداد 27 تک پہنچ جائے گی۔ اس وقت صوبائی کابینہ 13 اراکین پر مشتمل ہے تاہم مجوزہ توسیع کے بعد مختلف اضلاع سے نمائندگی کو بڑھایا جا رہا ہے تاکہ صوبے کے تمام علاقوں کو مؤثر طور پر شامل کیا جا سکے۔
خیبرپختونخوا کابینہ میں بڑی توسیع کے حوالے سے جن ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے، اس مجوزہ فہرست کے مطابق وزیرستان سے آصف محسود، ٹانک سے عثمان بیٹنی، کرک سے خورشید خان کو شامل کیا جا رہا ہے جبکہ پشاور سے سید قاسم علی شاہ، سمیع اللہ اور محمد عاصم خان کو کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا۔
اسی طرح چارسدہ سے افتخار اللہ جان، مردان سے طارق آریانی اور اہتشام علی، مالاکنڈ سے پیر مصور، دیر سے ہمایوں خان، سوات سے میاں شرافت، مانسہرہ سے اکرام غازی اور ایبٹ آباد سے افتخار جدون کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں توسیع کا مقصد صوبے کے مختلف علاقوں کو بہتر نمائندگی دینا اور حکومتی امور کو مزید مؤثر بنانا ہے، حتمی منظوری کے بعد جلد ہی نئے وزراء سے حلف لیا جائے گا