ڈیرہ اسماعیل خان: حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ کی عوامی شکایات پر اندرون شہر محلہ جوگیانوالہ میں قصابوںکی دوکانوں اور تندروں کی چیکنگ، بنوں روڈ پر مقامی جوس فیکٹری پر بھی چھاپہ،حفظان صحت کے اصولوں سے انحراف پر ایک قصاب کی دوکان سیل، دیگر کو وارننگ۔ تفصیلات کے مطابق حلال فوڈ اتھارٹی ڈیرہ کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر رحم العزیز کی ہدایت پرالف خان مہمند کی قیادت میں اندرون شہر محلہ جوگیانوالہ میںقصابوں اور تندروں کیخلاف عوامی شکایات پر چھاپہ مارا۔ اس دوران ایک قصاب کی دوکان کو صفائی کی ناقص صورتحال اور حفظان صحت کے اصولوںسے انحراف پر سیل کیا گیا جبکہ دیگر دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی۔ اسی طرح ڈیرہ بنوں روڈ پر وی آئی پی کالونی میں ایک مقامی جوس فیکٹری پر بھی چھاپہ مارا گیااور فیکٹری مالکان کو معیاری اور صاف خوراک کی تیاری کو یقینی بنانے کیلئے ہدایات دی گئیں اور بہتری کے نوٹسز دیئے گئے۔