ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا میں تمام جیولرز کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام جیولرز کا پانچ سالہ آڈٹ کیا جائے گا۔ ، اس حوالے سے اندرون شہر مختلف بازاروں میں واقع جیولرز کی دکانوں کی لسٹیں مرتب کی جا رہی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ چھوٹے بڑے تمام جیولرز کی فہرستیں اکھٹی کی جارہی ہیں تمام جیولرز کا آڈٹ مکمل کرنے کے بعد ٹیکس کا تخمینہ لگایا جائے گا ایف بی آرکی جانب سے بعض جیولز کو نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں۔ صوبے کے تمام بڑے شہروں میں ایف بی آرکی جانب سے رجسٹرڈ اور غیررجسٹرڈ جیولرز کی آڈٹ کے لئے انتظامات شروع کئے ہیں غیر رجسٹرڈ جیولرز کو عارضی طور پر رجسٹرڈ کر کے ریکارڈ طلب کیا جائے گا۔ تمام جیولرز کے پانچ سال کی سیلز کی پرچیز کے ریکارڈ کی چھان بین کی جائیگی مشکوک افراد کو سونے کی خرید و فروخت کا ریکارڈ بھی حاصل کیا جائے گا۔