دامان ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان، ریجنل پولیس آفس میں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ ریجن یسین فاروق کی زیر صدارت موجودہ لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال کے پیش نظر ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ،ایڈیشنل ایس پی ڈیرہ اور تمام سرکل ایس ڈی پی اوز صاحبان نے شرکت کی۔
ریجنل پولیس چیف ڈیرہ نے تمام ایس ڈی پی اوز کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ اپنے سرکل کے تمام تھانہ جات کی نگرانی میں کوئی کسر باقی نہ رکھیں۔اور کسی بھی علاقہ میں کوئی جرم سرزد ہونے خصوصاً قتل مقاتلہ کے حوالے سے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری،آلہ قتل کی برآمدگی اور اس حوالے سے تمام قانونی تقاضے فوری طور پر اپنی نگرانی میں پورے کرائیں اور کسی بھی وقوعہ کے وقوع پذید ہونے پر اطلاع فوری طور افسران بالا کو دی جائے۔اس کے علاوہ تمام تھا نہ جات کے ایس ایچ اوزاپنے علاقہ میں ہفتہ وار کمبنگ آپریشن کریں گے اورسرکل ایس ڈی پی اوز ازخود نگرانی کریں گے۔تھانہ میں آنے والے سائلیں کی بھرپور قانونی مدد کی جائے اور کسی بھی حوالے سے مقدمہ کا اندراج ضروری ہو تو اس حوالے سے فوری طور پر مقدمہ کا اندراج کیا جائے اور کسی بھی معاملہ میں سستی کا ہر گز مظاہرہ نہ کیا جائے۔
آخر میں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ نے تمام ایس ڈیی پی اوز کو غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں بھر پور کاروائی کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی علاقہ سے اسمگلنگ کی شکایت موصول ہونے پر متعلقہ ایس ایچ اواور سرکل ڈی ایس پی کے خلاف محکمانہ کوروائی کی جائے گی