ڈیرہ اسماعیل خان میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے ایک عرصہ سے گیس کی مکمل بندش اور آنکھ مچولی سے عوام پریشان، گیس لوڈ شیڈنگ سے حادثات معمول بن گئے شہریوں کو معلوم ہی نہیں ہوتا کب گیس آئے گی اور کب جانی ہے، بد ترین بد انتظامی سے عوام شدید پریشان ، اس کے بعد گیس کی فراہمی میں کمی کے باوجود گیس بل جو 200 اور 300 روپے آتے تھے اب 2000، یا 3000 تک پہنچ گئے، دس گنا زیادہ بل آنے پر شہری سراپا احتجاج، شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس آتی نہیں ہم ہزاروں روپے ماہانہ مہنگے ایل پی جی بھی استعمال کرتے ہیں اس کے بعد مہینہ کے آخر میں سوئی گیس کا بل بھی 10 گنا زیادہ آجاتا ہے، بجلی کی ناجائز اوور بلنگ سے پہلے سے تنگ عوام گیس کے بلوں کے بوجھ تلے شدید پریشان،شہریوں کا انتظامیہ اور منتخب نمائندوں سے اس شدید مہنگائی کے دور میں سوئی ناردرن کے اس کھلے عام زیادتی پر فوری نوٹس لینے اور جلد سے جلد ایکشن کا مطالبہ۔