سپریم کورٹ کا چینی کی قیمتوں کے متعلق کیس واپس ہائیکورٹ بھجوانے اور 15 روز میں فیصلے کے حکم کا معاملہ
سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں لاہور ہائیکورٹ میں چینی کی قیمتوں کے متعلق کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا ہے جسٹس شاہد جمیل خان 24 اگست سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق درخواستوں پر سماعت کریں گے
رجسٹرار آفس نے چینی کی قیمت کے متعلق تمام درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں اس ضمن میں رجسٹرار آفس کی جانب سے فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے ہیں۔