سیکورٹی فورسز کا کرم میں آپریشن تین دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا کرم کے علاقے زاوا میں آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک،

آئی ایس پی آر

سکیورٹی فورسز نے ضم شدہ ضلع کرم کے علاقے زاوا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک کر دیئے جب کہ دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے کیپٹن باسط اور سپاہی حضرت بلال شہید ہو گئے۔