شیڈول فور مشتبہ دہشت گرد کی چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور آئی جی پولیس معظم جاہ کی محرم الحرام کی میٹنگ میں شرکت، شہری حلقوں کے تحفظات

خیبر پختونخوا کی مثالی پولیس کا کارنامہ
کمشنر آفس ڈیرہ اسماعیل خان میں شیڈول فور مشتبہ دہشت گرد کی چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سید ظفر علی شاہ اور آئی جی پولیس معظم جاہ کی محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ میں شرکت، شہری حلقوں کا شدید تحفظات کا اظہار
محرم الحرام میں ڈیرہ کے حساس ترین ضلع ہونے کے باوجود ریجنل انفارمیشن آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان اور ڈپٹی کمشنر آفس کے عملہ کی ملی بھگت سے شیڈول فور مشتبہ دہشت گرد زبیر شاہین کی کینٹ جیسے حساس ایریا میں انٹری اور محرم الحرام کے حوالے سے ہونے والی ہائی لیول میٹنگ جس میں قائم مقام چیف سیکرٹری سید ظفر علی شاہ اور آئی جی پولیس معظم جاہ سمیت علماء کرام موجود تھے ایک شیڈول فور مشتبہ دہشت گرد کی موجودگی اور صحافت کے لبادے میں کوریج سیکورٹی رسک سمجھا جا رہا ہے جس پر شہریوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس شیڈول فور شخص کی سہولت کاری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ زبیر شاہین نامی شیڈول فور مشتبہ دہشت گرد صحافی قیس جاوید کے قتل میں نامزد ہونے کے ساتھ ساتھ سابق ڈی ہی او کی جانب سے جاری کی گئی قبضہ مافیا کی لسٹ میں سرفہرست شامل ہے اور ایسے عادی مجرم کی حساس میٹنگ میں شرکت پر شہری حلقوں میں تشویش و بے چینی پائی جاتی ہے۔