ڈیرہ اسماعیل خان : ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کی نگرانی میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کیلئے محرم الحرام سیکورٹی پلان2021ء کو حتمی شکل دیدی گئی۔ سیکورٹی پلان کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کو چار زونز میں تقسیم کردیا گیا جن میں 11سیکٹرز شامل ہونگے، ہر زون انچارج ایس پی رینک اور سیکٹر انچارج ڈی ایس پی رینک کا آفیسر ہوگا۔ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں69تھلہ جات میںسے43نارمل اور 26تھلہ جات حساس ترین قرار دئیے گئے ہیں، محرم الحرام کے دوران642 مجالس کے پروگرامات ہونگے اور194چھوٹے بڑے جلوس وغیرہ نکالے جائیں گے، ضلع بھر میں7540پولیس اہلکار سیکورٹی مقاصد کیلئے ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔محرم احرام میں سیکورٹی کے نظام کو کنٹرول کرنے کیلئے ایک کنٹرول روم ریجن کی سطح پر جبکہ دوسرا ضلع کی سطح پر بنایا گیا ہے،ڈیرہ شہر کے سرکلر روڈ زکوسیل کرکے 41گلیات پر ناکہ بندیاں لگائی جائیں گی جبکہ ضلع کے بیرونی 39مقامات پر ناکہ بندیاں لگائی جائیں گی، ہائیوے کے 14مامات پر پیٹرولنگ، سٹی و کینٹ کی حدود میں11پیدل گشت کی ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ اسی طرح پاک فوج اور پولیس کے 13مشترکہ ٹیمیں بھی پیٹرولنگ کرینگی، ڈی پی او کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت نے کہ انشاء اللہ تمام مکاتب فکر کے باہمی اتفاق و اتحاد سے محرم الحرام کو باخیر و خوبی گزاریں گے، کسی کو شرپسندی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شرپسندوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔