محکمہ تعلیم کی جانب سے کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر خیبر پختون خواہ میں پرائیویٹ سکولوں کی چھٹیوں کے باوجود ڈیرہ اسماعیل خان میں متعدد نجی سکولوں کی سرگرمیاں جاری والدین کی مسلسل شکایات پر
اور صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ نواب سمیر حسین لغاری کا شہر کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا اور خلاف ورزی پر دارارقم پبلک سکول و تمام برانچوں اور دفتر کو موقع پر سیل کر دیا، اس کے علاوہ رضوان پبلک سکول، نزد شاہ عالم آباد چوک کو بھی خلاف ورزی پر موقع پر سیل کر دیا گیا۔اسٹنٹ کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا