ملک بھر میں ہر قسم کے بازار،مارکیٹیں اور شاپنگ مال شام 6 بجے کے بعد بند کر دیئے جائیں گے
اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سنٹر کا ملک بھر میں پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ، اعلامیہ
رمضان المبارک میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ملک بھر میں سخت ایس او پیز کے ساتھ وسیع لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اعلامیہ
ان فیصلوں کا اطلاق صوبوں فوری طور پر ہوگا۔ اعلامیہ
ملک بھر میں ہر قسم کے بازار،مارکیٹیں اور شاپنگ مال صبح سحری سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے اشیاء خودونوش،میڈیکل سٹورز اور پٹرول پمپس وغیرہ کھلے رہینگے، اعلامیہ
ملک بھر میں ہفتہ اور اتوار کو کاروبار مکمل بند رہے گی۔ اعلامیہ
ملک بھر میں نماز تراویح کھلے مقامات پرادا کی جائیں،اعلامیہ
ہر قسم کی سماجی اور ثقافتی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی، اعلامیہ
ہر طرح کی ان ڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی ہوگی،
ریسٹورنٹ افطاری سے رات 12 بجے تک اوٹ ڈور، ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے کے لئے کھلے رہینگے، اعلامیہ
سنیما،مزارات اور پبلک پارکس مکمل طور پر بند رہیں گے صرف واک اور جاگنگ ٹریکس کھلے رہینگے۔ اعلامیہ
تمام نجی اور سرکاری دفاترمیں 50فیصد حاضری ہوگی۔اعلامیہ
ملک بھر میں اندرون شہر ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلےگی،
بین الاصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہر ہفتے اور اتوار کو بند رہے گی۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر25 اور26 اپریل کی درمیانی شب تک پابندی رہےگی۔ اعلامیہ
چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ،پنجاب سندھ،ازادکشمیر اور گلگت کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔