نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان: تھانہ یارک میں تعینات حوالدار اور ایک کانسٹیبل کو نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے سمگلنگ میں ملوث ہونے کے انکشاف پر گرفتارکرلیاگیا،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ پولیس میں سزوجزا کا عمل تیزی سے جاری ہے ، ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن ر نجم الحسنین لیاقت کی جانب سے چند روز قبل بین الصوبائی شاہراہ پر واقع مغل چیک پوسٹ پر رشوت لینے کی شکایت پر آٹھ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ گزشتہ روز ضلع ڈیرہ اور ضلع لکی کے سنگم پر واقع تھانہ یارک میں تعینات حوالدار اور ایک کانسٹیبل کو نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے سمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آگیا جس میں سمگلروں سے گاڑیاں پار کرانے کی رشوت بذریعہ ایزی پیسہ لینے کے شواہد پائے جانے پر دونوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ،پولیس شعبہ تفتیش ذرائع کے مطابق مذکورہ دونوں پولیس اہلکاروں کے موبائل فون اور ایزی پیسہ کے ڈیٹا سے رقم کی ترسیل کے میسجز بھی پکڑے گئے ہیں ،ڈی پی او ڈیرہ کا کہنا ہے کہ سزا اور جزا کے بغیر اصلاح کا عمل مکمل نہیں کیا جاسکتا ، کسی بھی کرائم میں ملوث ہونے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی بھی جرم میں ملوث اہلکاروں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔

3 تبصرے ”نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا

  1. Very good written information. It will be useful to anyone who employess it, as well as myself. Keep doing what you are doing – can’r wait to read more posts.

  2. Definitely believe that which you stated. Your favorite reason appeared to be on the internet the easiest thing to be aware of. I say to you, I certainly get annoyed while people think about worries that they just don’t know about. You managed to hit the nail upon the top as well as defined out the whole thing without having side effect , people could take a signal. Will probably be back to get more. Thanks

کو جواب دیں Cancel reply