وزیر اعظم عمران خان سوا گیارہ بجے اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے
اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ آج سے دو روز کے لئے نیشنل لائبریری آف پاکستان اسلام آباد میں ہو رہا ہے
ڈائیلاگ قومی سلامتی ڈویژن اور قومی سلامتی مشاورتی بورڈ کے تھنک ٹینک کے زیر اہتمام منعقد ہو رہا ہے
وزیر اعظم پاکستان جامع قومی سلامتی کے وژن پر تبادلہ خیال کریں گے۔
جامع قومی سلامتی ویژن روایتی اور غیر روایتی سلامتی کے ستونوں پر مبنی ہے۔
ویژن میں معاشی خوشحالی اور انسانی فلاح و بہبود کو ترجیح دی گئی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان مشاورتی پورٹل کا بھی افتتاح کریں گے۔
مشاورتی پورٹل کے ذریعے تھنک ٹینکس اور اکیڈمیہ اپنی سفارشات قومی سلامتی ڈویژن کو دے سکیں گے
مشاورتی پورٹل سے قومی سلامتی پر تھنک ٹینک اور یونیورسٹیاں پالیسی سفارشات شیئر کرسکیں گی۔
اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ کے پانچ سیشن ہوں گے
اسلام آباد سیکورٹی ڈائلاگ کے سیشن نیشنل لائبریری آف پاکستان اسلام آباد میں ہوں گے۔
دو سیشن آج ہوں گے جبکہ تین سیشن کل ہوں گے
پہلا سیشن جامع قومی سلامتی پر آج چار بجے ہوگا
پہلے سیشن میں معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف مرکزی اسپیکر ہوں گے
دوسرا سیشن معاشی تحفظ سے متعلق ہوگا
دوسرے سیشن میں معاون خصوصی عبد الرزاق داؤد خصوصی اسپیکر ہوں گے
تیسرا سیشن انسانی فلاح اور تحفظ کے متعلق کل تین بجے ہوگا
تیسرے سیشن میں معاون خصوصی ثانیہ نشتر ، معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان اور معاون خصوصی ملک امین اسلم مرکزی اسپیکر ہوں گے
چوتھا سیشن علاقائی امن و سلامتی سے متعلق ہوگا
چوتھے سیشن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مرکزی اسپیکر ہوں گے
پانچواں سیشن ورلڈ آرڈر اور پاکستان پر ہوگا
پانچویں سیشن میں حنا ربانی کھر ، علی جہانگیر صدیقی اور مشاہد حسین سید مرکزی اسپیکر ہوں گے
قومی سلامتی سے جڑے موجودہ چیلنجز اور مواقع اسلام آباد سیکورٹی ڈائلاگ کا حصہ ہوں گے
معاشی سلامتی کے ذریعے محفوظ اور خوشحال ملک کی تکمیل بھی ڈائیلاگ کا حصہ ہے۔