وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں سے سعودی عرب کی جیلوں سے رہائی پانے والے 28 قیدی لاہور پہنچ گئے، 19قیدیوں کی واپسی کے اخراجات سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے نے ادا کئے جبکہ 9 قیدیوں کے اخراجات سعودی عرب کے متعلقہ اداروں کی جانب سے ادا کئے گئے تھے، تمام قیدی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے دمام سے لاہور پہنچے
رہائی پانے والے قیدیوں نےوزیر اعظم عمران خان اور سفارتی عملے کا شکریہ ادا کیا
اس سے قبل 20 جولائی کو بھی 62 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر کے پاکستان بھجوایا گیا تھا۔
سعودی عرب کے شہر دمام سے 28 پاکستانی قیدی رہا یہ قیدی معمولی نوعیت کے جرائم میں قید تھے جنہیں وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں سے رہا کرایا گیا۔
پاکستانی قیدیوں کو لےکر آنے والی پرواز 9248 آج لاہور پہنچ گئی