وفاقی حکومت کا گریڈ 1 سے لے کر گریڈ 16 تک کی سینکڑوں آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا گریڈ 1 سے لے کر گریڈ 16 تک کی سینکڑوں آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی تنظیم نو سے متعلق وزارت خزانہ کی سمری پر فیصلہ کر لیا گیا۔ ختم کی جانے والی آسامیوں میں ٹرانسفر، پوسٹنگ اور ترقی کے باعث خالی آسامیاں شامل نہیں ہوں گی۔کابینہ کمیٹی نے تمام وزارتوں کو ایک ماہ کے اندر خالی آسامیوں کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔صحت،تعلیم اور پولیس کے محکموں کی گریڈ 1سے 16 کی آسامیاں ختم نہیں کی جائیں گی۔اخراجات میں کمی اور وسائل کے بہتر استعمال کیلئے کابینہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے۔
گریڈ 1سے 16 کی آسامیاں ختم ہونے سے تنخواہوں اور پنشن کی مد میں اربوں روپے کی بچت ہوگی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کابینہ کمیٹی کا فیصلہ تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ارسال کر دیا۔