ٹھیکیدار غائب 2 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود تھویا فاضل و ہمت روڈ کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی اہل علاقہ اذیت کا شکار
ڈیرہ اسماعیل خان؛ تھویا فاضل و ہمت روڈ دو سال سے اداروں غفلت کا منہ چڑھانے رہا ہے، نکاسی آب کے ذمہ دار ادارے روڈ کو تہہ بالا کر کے چلے گئے روڈ کی تعمیر کی کسی کو فکر نہیں، پہلے نکاسی آب کی پائپ لائین کی تنصیب کے عمل میں تاخیر سے شہریوں کو شدید ازیت کا سامنا رہا اب 5 ماہ ہوگئے نکاسی آب کا کام مکمل ہو جانے کے باوجود روڈ کو ٹوٹا پھوٹا چھوڑ دیا گیا ہے، شہریوں کے نزدیک اداروں کی ناقص حکمت عملی کی وجہ منصوبہ انتہائی سست روی کا شکار رہا ہے جبکہ یوں معلوم ہوتا ہے مقامی نمائندے لوگوں سے ووٹ بٹورنے کے چکر میں منصوبے کو بلدیاتی انتخابات تک لٹکانا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ جب حکومتی نمائندوں سے روڈ کی تعمیر کا مطالبہ ہوتا ہے تو وہ لیلہ مجنوں کی کہانی سناتے ہوئے کہتے ہیں کہ جب تک گیس پائپ لائین نہیں آئے گی روڈ کی تعمیر ممکن نہیں جبکہ ابھی تک گیس پائپ لائن کے آثار دور دور تک نظر نہیں آتے، شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، نکاسی آب کی پائپ لائن بچھانے کے دوران ناقص ترین انتظامات اور شہریوں کو کوئی متبادل راستہ تجویز نہ کرنے کی وجہ سے متعدد حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں، جبکہ روڈ تاحال جوں کا توں خستہ حال ہے، روڈ کی خستہ حالی کے سبب خواتین، بزرگوں شہریوں اور مریضوں کے لئے گھر سے باہر نکل حرکت کڑا امتحان ہوتا ہے، جبکہ روڈ کی نہ گفتہ بے حالت کی وجہ ہے ایمبولینس یا پراویٹ گاڑی سے مریض کو اسپتال پہچانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے، علاوہ ازیں مٹی اور گردو غبار شہریوں کے لئے وبال جان ہیں اور اگر بارش ہو جائے تو روڈ روڈ پر سفر کرنا عذاب سے کسی طرح کم نہیں جبکہ کیچڑ کی بہتات اور جگہ جگہ ٹھہرا پانی تالاب کا منظر پیش کرتا ہے جس سے مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہیں،شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ گذشتہ بلدیاتی و عام انتخابات میں علاقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز سے حکومتی جماعت کو واضح کامیابی بھی ہوئی ہے اسی لئے علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان روڈ کی تعمیر کر فل الفور عمل میں لا کر انہیں اس اذیت سے نجات دلائی جائے.